27 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:2
افغانستان:خود کش کاربم دھماکےمیں9افراد ہلاک،6زخمی
اے آر وائی - افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار جلال آباد ائیرپورٹ کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ مرنے والوں میں چھ شہری، دو ائیرپورٹ سیکیورٹی گارڈز اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔
نیٹوحکام کا کہنا ہے کہ حملے میں بین الاقوامی فورس کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔طالبان نےحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےاسے قرآن پاک کی بےحرمتی کا ردعمل قرار دیا۔