تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:34

بھارت: سیلاب سے نمٹنے کیلئے دریا جوڑے جائیں، سپریم کورٹ

اے آر وائی - بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں دریاؤں کو جوڑنے کے منصوبے کے لیے عملی اقدامات شروع کرے۔



بھارت کے دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کا منصوبہ دو ہزار دو میں اٹل بہاری واجپائی کی حکومت نے پیش کیا تھا جس کا مقصد ایک ہی موسم میں بعض علاقوں میں سیلاب اور دوسرے علاقوں میں سوکھے کی صورتحال سے نمٹنا تھا۔



دریا جڑنے سے طغیانی والے دریاؤں کا پانی ان علاقوں کی طرف موڑا جاسکے گا جہاں پانی کی قلت ہوگی اور اس طرح سیلاب سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.