28 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:1
بھارت : مہنگائی کے خلاف ہڑتال، معمولات زندگی متاثر
اے آر وائی - بھارت میں مہنگائی کے خلاف لاکھوں افراد کی ہڑتال کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال میں سرکاری فون کمپنی،ڈاکخانوں، بینکوں کے ملازمین اوربس ڈرائیورز شامل ہیں جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
بینک،پرائیوٹ اوردیگرسرکاری اداروں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ ہڑتال کرنے والے عناصر نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے،سوشل سکیورٹی مہیّا کرنے اور لیبر قوانین نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔