تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:19

لندن کیتھڈرل چرچ کے باہرسے مظاہرین کو ہٹا دیا گیا

اے آر وائی - لندن کے کیتھڈرل چرچ کے باہر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے ہٹا کر علاقہ خالی کروا لیا۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق ہٹائے جانے کے عمل کے دوران مظاہرین نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔امریکا میںوال اسٹریٹ قبضہ کرو تحریک سے متاثر ہو کر سرمایہ داری کے خلاف کئی مہینے قبل لندن قبضہ کرو تحریک شروع کی گئی تھی اور مظاہرین نے کیتھڈرل کے سامنے خیمے نصب کئے تھے جسے آج صبح پولیس کی جانب سے ہٹا دیا گیا جبکہ ایک سو پچاس خیموں کو احتجاجی تحریک کے شرکاء نے رضاکارانہ طور پر ہٹا دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.