28 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:25
امریکا:طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد ائیرپورٹ بند
اے آر وائی - طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد امریکا کا نیووارک ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافر طیارے کے لینڈنگ گئیر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
طیارے میں موجود اکہتر مسافروں کو ایمرجنسی راستے کے ذریعے باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ طیارہ اٹلانٹا سے نیو وارک جا رہا تھا۔