29 فروری 2012
وقت اشاعت: 1:1
پاکستان کیساتھ تعلقات چیلنجنگ مگراہم ہیں،ہیلری کلنٹن
اے آر وائی - امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات چیلنجنگ مگر اہمیت کے حامل ہیں ۔
امریکی سینیٹ کے غیر ملکی آپریشنز اور دیگر پروگرامز کے اخراجات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سامنےبیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغانستان اور عراق میں امریکی مشنز پر آنے والی بھاری لاگت امریکی سلامتی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدربارک اوبامہ پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ جنگ کی لہر یں تھم رہی ہیں تاہم امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کے بعد ان ممالک میں سفارتی اور تعمیراتی کاموں پر کام کیا جائے گا ۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی ، معاشی استحکام اور علاقائی تعاون پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔