تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:2

وائٹ ہاوٴس سمیت سرکاری عمارتوں کے باہر احتجاج پرپابندی

اے آر وائی - امریکی ایوان نمائندگان نے سرکاری عمارتوں کے باہر احتجاج اور ملک بھر میں سیاسی مظاہروں پرپابندی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان نمائندگان میں بل ایچ آر تین سو سینتالیس پر رائے شماری کی گئی جس کے دوران بل کی حمایت میں تین سو اٹھاسی اور مخالفت میں تین ووٹ آئے۔



ترمیم کے مطابق کوئی بھی شخص سرکاری عمارتوں کے باہر احتجاج نہیں کرسکے گا ۔ علاوہ ازیں جہاں امریکی صدر موجود ہوں گے وہاں بھی مظاہرہ کرنے پرپابندی ہوگی۔ بل میں امریکا بھر میں سیاسی مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.