تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:11

القاعدہ کا سینئر رہنما سیف العدل گرفتار

اے آر وائی - القاعدہ کے سینئر رکن سیف العدل کو مصرسے گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتاری پر پچاس لاکھ ڈالرانعام تھا۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق سیف العدل کو قاہرہ ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ سیف العدل ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ گرفتاری پر پچاس لاکھ ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔ حکام نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سیف العدل ائیرپورٹ پر کیا کررہا تھا۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف العدل پاکستان سے براستہ دبئی قاہرہ پہنچا تھا۔ سیف العدل القاعدہ کا سیئنر رکن تھا۔ اس نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد کچھ عرصے کیلئے القاعدہ کی قیادت بھی سنبھالی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.