تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:12

فرینکفرٹ کے نزدیک جہاز گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

اے آر وائی - جرمنی میں تربیتی پرواز کے دوران جہاز گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمن پولیس نے فرینکفرٹ میں جہاز گرنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اچانک فضا میں غائب ہو گیا اور چند لمحے بعد جہاز کا ملبہ زمین پر آن پڑااور ہر سو آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔



پولیس ذرائع کے مطابق جہاز میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے تین افراد کی لاشیں مل سکیں ہیں۔پولیس جہاز کے حادثے کی وجوہات جاننے سے قاصر رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.