3 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:21
یمن:فوجی چھاؤنی پرخود کش حملہ،ایک اہلکار ہلاک
اے آر وائی - یمن کے جنوبی علاقے می دو خودکش حملہ آوروں نےبارود سے بھری گاڑی فوجی چھائونی کی عمارت سے ٹکرا دی ، جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہےواقعہ البادیہ صوبے میں پیش آیا ،دونوں خوکش حملہ آوروں نے ریپبلک آرمی کے دفتر کو نشانہ بنایا۔
دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا اور آس پاس کے کئی مکانوں کوشدید نقصان پہنچا۔یمن کی حکومت نے حملے کا ذمہ دار القاعدہ کو قرار دیا ہے۔