تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:55

تہران:ایران کے پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسندوں کو برتری

اے آر وائی - ایران میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ دو سو نوے نشستوں میں سے ایک سو ستانوے کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ان میں سے ایک سو بارہ سٹیں قدامت پسندوں نے جیت لی ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے الیکشن کمیشن حکام نے اعلان کیا کہ جمعہ کے روز ہونے والے عام انتخابات میں ووٹوں کی شرح پینسٹھ فیصد رہی۔ ووٹوں کی گنتی نوے فیصد مکمل کی جا چکی ہے تاہم بقیہ بھی آئند چند روز میں مکمل ہوجائے گی۔



حکام کا کہنا تھا کہ اب تک ایک سو ستانوے نشستوں کے آنے والے نتائج کے مطابق ایک سو بارہ پر قدامت پسند کامیاب ہوئے ہیں۔ الیکشن حکام کاکہنا تھاکہ پندرہ نشستوں پر ووٹوں کا دوسرامرحلہ ہوگا جبکہ بقہ سیٹوں پر قدامت پسندنوں اور اصلاح پسندوں کے امیدوار کامیاب ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.