تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:23

یمن میں جھڑپیں، 36 فوجی اور25 جنگجو ہلاک

اے آر وائی - یمن کے جنوبی علاقے میں فوج اور جنگجووٴں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چھتیس اہلکار اور پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق جنوبی علاقے زنجبار میں جنگجووٴں نے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے چھتیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔اور درجنوں زخمی ہوئے۔



سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں پچیس جنگو بھی مارے گئے یمن کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک برس سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد جنگجو اور اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ زنجبار کے بیشتر علاقے پر جنگجووٴں کا قبضہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.