تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:4

انڈونیشیا:عمر پاٹیک کیخلاف مقدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

اے آر وائی - انڈونیشیا کی عدالت نے بالی بم دھماکوں کے ملزم عمر پاٹیک کے وکلاء کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر پاٹیک کے وکلاء نے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مقدمات خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔



ججز کے پینل نے پاٹیک کے وکلاء کے دلائل مسترد کرتے ہوئے استغاثہ کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ عمر پاٹیک کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے حکم سے متفق نہیں لیکن فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.