تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:23

امریکا اور افغانستان میں اسٹریٹجک معاہدہ نہ ہوسکا

اے آر وائی - امریکا اور افغانستان میں اسٹریٹجک معاہدے پر اتفاق نہ ہوسکا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کاکہناہے کہ کابل سے شراکت داری پر بات چیت جاری ہے۔افغان وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ شرائط تسلیم ہونے تک معاہدہ نہیں ہوسکتا۔



امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران میڈیاکو بتایا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود افغانستان سے شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔



افغان وزیر خارجہ عبدالرسول سیاف کہہ چکے ہیں کہ رات کے چھاپے بند ہونے تک امریکا سے اسٹریٹیجک معاہدہ نہیں ہوگا۔ امریکا کا خیال ہے کہ افغان فوج سیکورٹی سنبھالنے کے قابل ہی نہیں رات کے چھاپے بند نہیں ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.