6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:47
امریکیوں کی اکثریت قرآن پاک کی بیحرمتی پر معافی کی حامی
اے آر وائی - امریکی شہریوں کی اکثریت نے افغانستا ن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر صدر اوباما کی جانب سے مانگی گئی معافی کو درست قرار دیاہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے سروے کے مطابق چھپن فیصد امریکیوں نے افغانستان میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر صدر اوباما کی معافی کو درست قرار دیاجبکہ تئیس فیصد افراد نے معافی کی مخالفت کی۔
سروے میں شامل سڑسٹھ فیصد افراد نے افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیاہے۔