تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:29

افغانستان: بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے سے 47 افراد ہلاک

اے آر وائی - افغانستان کے صوبے بدخشاں میں برفانی تودا گرنے کے نتیجے میں سینتالیس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق برفانی تودا ایک گاؤں پر گرا جس میں دو سو کے قریب افراد آباد تھے۔



ریسکیو ٹیموں کی برفانی تودے میں دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک سینتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ اور شدید سرد موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.