تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:48

بھارت:جھونپڑ پٹی میں آتشزدگی،400 خاندان بے گھر ہوگئے

اے آر وائی - بھارت کے شہر غازی آباد کی جھونپڑ پٹی میں آگ لگنے سے چارسو خاندان بے گھر ہوگئے۔ ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر غازی آباد کے نواحی علاقے میں واقع جھونپڑپٹی میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی ،جو دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے پر پھیل گئی۔



آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی تیرہ گاڑیاں پہنچیں جنہوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی سے چارسو سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔



پولیس حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی جس کے باعث آگ وسیع رقبے پر پھیل گئی۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.