تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:48

آسٹریلیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

اے آر وائی - آسٹریلیا میں تباہی پھیلاتا سیلاب مغرب میں نیو ساؤتھ ویل اور ناتھالیہ کے وکٹوریہ ٹاؤن میں آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آسٹریلیا میں آئے سیلاب کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہوا کے کم دباو کے باعث مزید بارشوں اور سیلاب کے تو قع ہے۔



نیو ساؤتھ ویل مین آئے سیلاب کے باعث دریائے لوچ لان میں پانی کی سطح کی دس اعشاری پچپن میٹر تک بلند ہو گئی ہے۔ پانی کی بلند سطح نے نیو ساؤتھ ویل کو دو حصوں میں تقیسم کر تے ہوئے سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.