تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:49

نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری پر تبصرہ نہیں کر سکتے، وکٹوریہ

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان میں نئے آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری فوج کا اندرونی معاملہ ہے ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔



وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کاانتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسامہ بن لادن کے خاندان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.