تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جون 2012
وقت اشاعت: 12:59

شام میں خونریزی جاری، خواتین، بچوں سمیت 100افراد ہلاک

اے آر وائی - شام کی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ حما میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت سو افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ شام کی عبوری حکومت میں تمام فریقوں کی شرکت ضروری ہے۔



محمد سرمینی نے غیر ملکی ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الکوبیر گاوٴں میں فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ سے بیس خواتین اور بیس بچوں سمیت سو افراد ہلاک ہوئے۔ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں خونریزی کے دوران مظاہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ستاسی افراد جان کی بازی ہارگئے۔شام میں گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔



دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن شام کے معاملے پر مذاکرات کیلئے استنبول پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے ترکی، انگلینڈ ، فرانس اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے شام میں امن کیلئے تمام ممالک کو چھ نکاتی روڈ میپ پر عمل کیلئے زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.