7 جون 2012
وقت اشاعت: 15:54
دہلی میں وزارت خزانہ کے دفتر میں آگ لگ گئی
اے آر وائی - بھارت دارالحکومت دہلی میں وزارت خزانہ کے دفترمیں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اہم دستاویزات اور فرنیچر جل کر خاکسترہوگیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی تھی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ سے دفتر میں موجود تمام اہم دستاویزات اور فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ سے بعض افراد کے جھلسنے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔