تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جون 2012
وقت اشاعت: 20:17

شام: مارے جانے والے افراد کی تعداد اٹھتر ہوگئی

اے آر وائی - شام میں حکومتی فورسز کی جانب سے بڑی تعداد میں لوگوں کا قتل عام جاری ہے۔ مارے جانے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مارے جانے والے افراد کی تعداد اٹھتر ہوگئی ہے۔



سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری فلم میں شام کے علاقے قبیر میں ہونے والے اس قتل عام کو دکھایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کو بھی ایک چیک پوسٹ سے واپس کردیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری ذرائع نے اپوزیشن پر قتل عام کا الزام عائد کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.