تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 10:23

شمالی کوریا کے بچوں کا ملک کی سلامتی کے لئے تجدید عہد

اے آر وائی - شمالی کوریا کے نونہالوں کے چھیاسٹھویں سال کے موقع پر کمیونسٹ رہنما کم جونگ ان نے دو لاکھ بچوں کے ساتھ رنگارنگ تقریب منائی اور ملک کے استحکام کے لئے تجدید عہد کیا۔



کم جونگ ال کی کورین چلڈرنز یونین کی جانب سے منعقدہ تقریب میں آمد پر بچوں نے تالیاں بجا کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر بچوں نے سفید قمیض اور سرخ اسکارف پر مشتمل کمیونسٹ نوجوانوں کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔



دوسری جانب شمالی کوریا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک امریکی تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا کو ایک سازشی ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت مخالف شہریوں کو مختلف بہانوں سے سزائیں دی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.