تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 11:27

القاعدہ کے شدت پسندفاٹااورافغانستان میں ہیں،جنرل مارٹن ڈمپسی

اے آر وائی - امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کچھ برس میں تبدیلیاں آئی ہیں۔



پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ القاعدہ کی اعلیٰ قیادت دس سال کی جنگ میں شدید متاثر ہوئی۔ القاعدہ کے شدت پسند فاٹا اور افغانستان کے کچھ علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔بھارت خطے کا اہم ترین اور سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ پاکستان کو بھی جنوبی وزیرستان، فاٹا میں فوجی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ القاعدہ بین الاقوامی نیٹ ورک ہے۔ دنیا بھر میں اس سے جنگ کریں گے۔



انہوں نے مزید کہا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان اور افغانستان کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے۔ حقانی نیٹ ورک براہ راست کابل حملوں میں ملوث ہے اس نیٹ ورک کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.