تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 22:52

ایس ایم کرشنا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،بھارتی میڈیا

اے آر وائی - بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے اور دو طرفہ تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر پاکستانی قیادت سے بات چیت ہوگی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم کرشنا آئندہ ماہ سترہ اور اٹھارہ جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنی ہم منصب حنا ربانی کھر سمیت اعلی پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تنائو میں کمی آرہی ہے اور دو طرفہ تجارت شروع ہونے کے بعد اعلی سطح پر دونوں مالک کی قیادت رابطے بڑھانے پر غور کررہی ہے۔



بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ بھی اس سلسلے کا ایک تسلسل ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ امور سمیت باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.