10 جون 2012
وقت اشاعت: 15:4
شمالی کلوریڈوکےجنگل میں آتشزدگی
اے آر وائی - امریکی ریاست شمالی کلوریڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ نے تقریبا 200 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، فائر ٹینڈرز ہیلی کاپٹرز اور دیگر ذرائع کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم آگ کی شدت میں اضافے کے باعث کئی گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے۔
آگ پر قابو پانے کیلیے فائر ٹینڈرز کو پیچیدہ راستوں اور فضاء میں دھویں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔