10 جون 2012
وقت اشاعت: 15:13
تاجکستان میں دہشت گردی کیخلاف فوجی مشقیں
اے آر وائی - تاجکستان میں امن مشن دوہزاربارہ کے نام سے انسداد دہشتگردی کیلئے پانچ ملکی فوجی مشقیں شروع کردی گئی۔
سرکاری بیان کے مطابق شنگائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والی ان مشقوں میں روس،چین ،قازقستان اور کرغیزستان شریک ہے۔مشقوں میں دوہزار سے زائدفوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
تاجک بری فوج کےسربراہ امام علی صابروف فوجی مشقوں کی قیادت کر رہے ہیں۔مشقوں کامقصد دہشت گردوں اورعلیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائیوں کیلئےایک دوسرے کو تربیت دینا اور آپس میں تعاون کرنا ہے، یہ مشقیں چودہ جون تک جاری رہیں گی۔