تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جون 2012
وقت اشاعت: 10:14

پیرو میں ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے باعث 14 مسافر ہلاک

اے آر وائی - پیرو میں ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چودہ مسافر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے تین افراد کا تعلق پیرو، آٹھ کا جنوبی کوریا جبکہ تین مسافروں کا تعلق سوئیڈن سے ہے۔



حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث ماما روسا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا اور اب تک تیرہ افراد کی لاشیں جائے حادثہ سے مل گئی ہیں۔



پیرو میں جنوبی کوریا کے سفیر پارک ہی کوون نے ہیلی کاپٹر حادثے میں چودہ افراد کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.