تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 13:45

افغانستان : مٹی کے تودے گرنےسے 80افراد ہلاک

اے آر وائی - افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے اسی افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق گذشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد جنوبی صوبے بغلان کے پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے اسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔



مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تودہ گرنے سے بائیس مکانات ملبے تلے دب گئے۔ اب تک دو خواتین کی لاشیں نکالی جا چکیں ہیں جبکہ بائیس زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضروری سامان کی قلت کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.