تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 18:47

بھارت میں دریا کے کٹائو نے بائیس سو سے زائد دیہات چاٹ لیے

اے آر وائی - بھارت میں دریا کے کٹائو نے بائیس سو سے زائد دیہات چاٹ لیے۔ پچاس لاکھ سے زائد افراد متاثر بھارتی ریاست آسام میں بہنے والے دریائے برہم پترا کے پانی نے دریا کے کناروں کو کاٹنا شروع کردیا۔ جس سے بڑی تعداد میں دیہات متاثر ہوئے ہیں اور ان دیہاتوں کے پچاس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔



کٹائو سے چار ہزار کلو میٹر سے زائد رقبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کٹائو اسی مربع کلو میٹر سالانہ کے حساب سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہر سال دریا کے کنارے کی آبادیوں کو نقل مکانی کرنی پڑرہی ہے۔ پانی کی سطح کو کنٹرول کرنے کے ناقص انتظام کی وجہ سے بھاری مقدار میں پانی مختلف ڈیموں سے دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دریا کے کنارے کی آبادی اکثر سیلاب اور دریا کے کٹائو کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.