تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جون 2012
وقت اشاعت: 10:45

وشاکا پٹنم: ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں دھماکا،16ہلاک

اے آر وائی - وشاکا پٹنم میں ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے مزدور ہلاک ہو گئے۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم میں واقع ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 16 مزدور ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔



زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، وشاکا پٹنم کے پولیس کمشنر پرنا چندرا کے مطابق دھماکہ پلانٹ کے آکسیجن ہاوٴس میں زبردست دباوٴ کے باعث ہوا۔ زخمیوں کو اسٹیل پلانٹ جنرل اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.