تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جون 2012
وقت اشاعت: 15:27

مصر: حزب اختلاف کی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے اپیل

اے آر وائی - مصر میں حکومت مخالف گروپوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف تنظیموں کے ارکان نے انٹرنیٹ پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں عوام سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔



ان کا کہنا ہے کہ حکمران فوجی کونسل نے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے جس کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج شفاف ہونے کی توقع نہیں۔ دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ سولہ اور سترہ جون کو ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.