18 جون 2012
وقت اشاعت: 9:2
جی20کانفرنس آج سے شروع ہوگی،عالمی رہنما میکسکو پہنچ گئے
اے آر وائی - جی 20کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے رہنمامیکسیکو پہنچنا شروع ہوگئے،کانفرنس میں یورپ کے مالیاتی بحران پر بھی غور کیا جائے گا۔ جی 20کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے رہنم میکسیکو پہنچنا شروع ہوگئے.کانفرنس میں یورپ کے مالیاتی بحران پر بھی غور کیا جائے گا.
آسٹریلیا ،جنوبی کوریا،بھارت،جاپان اور برازیل کے وزرائے اعظم لوس کابوس پہنچ گئے،دنیا بھرسے 20ترقی یافتہ اورترقی پذیر ممالک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دوروزجاری رہنے والی کانفرنس میں دنیاکی 80فیصد اقتصادیات کے حامل ممالک بجٹ خساروں کوکم کرتے ہوئے ترقی کرنے کے طریقوں پر غور کریں گے۔
جی 20 کانفرنس میں یورپ کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اہم موضوع کے طور پر ہو گی۔ چین نے یورپ کے مستقبل پر شریک ممالک سے غور کی درخواست کی ہے جبکہ ہیلری کلنتن اور اسپین کے وزیراعظم نے یورپ کی اقتصادی حالت کے بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے ،یہ کانفرنس آج اور کل جاری رہے گی۔