19 جون 2012
وقت اشاعت: 15:54
اقوام متحدہ کی امریکی ڈرون حملوں کی مذمت
اے آر وائی - اقوام متحدہ نے امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ سے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی کی وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں امریکا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ یا مشتبہ طالبان کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کو ہلاک کرنے کی پالیسی کی وضاحت کرے۔
امریکا سے ڈرون حملوں کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان،افغانستان، عراق ، صومالیہ اور یمن میں ہونے والے ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کو بین القوامی انسانی حقوق کے منافی قرار دیا گیا۔