تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 9:21

حسنی مبارک انتقال کرگئے،غیرملکی میڈیا، زندہ ہیں، حکام

اے آر وائی - غیر ملکی خبرا یجنسی نے دعوی کیا ہے کہ مصر کے اقتدار پر چالیس برس حکمرانی کرنے والے سابق صدر حسنی مبارک ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ مگر حسنی مبارک کے وکیل نے موت کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔



برطانوی خبر ایجنسی نے اسپتال ذرائع سے بتایا کہ حسنی مبارک کو جیل میں پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ دوسری جانب حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حسنی مبارک زندہ ہیں مگر بے ہوش ہیں۔ ان کو مصنوعی سانس دی جارہی ہے۔



چالیس بر س تک مصر پر حکمرانی کرنے والےسابق صدر حسنی مبارک کے خلاف گزشتہ برس فروری میں احتجاج نے زور پکڑا۔ ان کو بد عنوانی سمیت کئی مقدمات کا سامنا تھا۔ دو جون کو حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جہاں جیل میں انکی حالت بگڑنے لگی تشویشناک حالت کے باعث ڈاکٹر نے انکو فوجی اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ان کو دن میں پانچ بار مصنوعی سانس بھی دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.