تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 12:52

چین: بس کھائی میں گرنے سے 17افراد ہلاک

اے آر وائی - چین کے جنوب مشرقی علاقے میں بس کھائی میں گرنے سے سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ فوجیان صوبے میں اس وقت پیش آیا جب ہائی وے پر سفر کرنے والی بس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔



بس میں پینتالیس مسافر سوار تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.