13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:8
بھارت: جوہری ہتھیاروں کے خلاف احتجاج
اے آر وائی - بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں جوہری ہتھیاروں کے خلاف مظاہرین نے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ کڈن کلم جوہری پلانٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے جوہری پلانٹ کے سامنے سمندر میں انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کیا۔
اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ مقامی افراد جوہری پلانٹ کے خلاف ایک سال سے احتجاجی مہم چلا رہے ہیں۔کڈن کلم جوہری پلانٹ تامل ناڈو کے ترنلویلی ضلع میں واقع ہے جہاں ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے حامل دو پلانٹ پیداوار شروع کرنے والے ہیں۔