تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:54

چلی،تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلبا کا احتجاج

اے آر وائی - جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں حکومتی تعلیمی اصلاحات کے خلاف ہزاروں طلباء سراپا احتجاج ہیں۔ طلبا نے سانتیاگو میں مظاہرہ کیا۔ پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔



پولیس اقدام کے خلاف طلباء مزید مشتعل ہو گئے۔ دارالحکومت سانتیاگو کی گلیاں پولیس اور مشتعل طلبا کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں میدان جنگ بن گئیں۔ پولیس نے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔ مشتعل طلباء نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے اور پولیس پر پتھراوٴ بھی کیا۔ مشتعل طلباء نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکیں بلاک کر دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.