18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:55
افغانستان: خود کش دھماکہ،9 افراد ہلاک
اے آر وائی - افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں آٹھ غیر ملکیوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آور نے کابل ائیر پورٹ کے نزدیک غیر ملکیوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی کورئیر کمپنی کے آٹھ ملازمین اورایک افغان مترجم شامل ہیں۔واقعے میں دیگر آٹھ افغان شہری بھی زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔افغان شدت پسند تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ توہین آمیز فلم کا ردعمل ہے۔