تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:58

نیویارک: 2جہازوں کوہائی جیک کرنے کی افواہ، پروازیں کلیئر

اے آر وائی - امریکہ کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر دو جہازوں کو تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ان دونوں جہازوں کو ہائی جیک کرنے کی غیر مصدقہ دھمکیاں ملی تھیں۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکن ایئر لائن اور فن ایئر کی دو پروازوں کو ہائی جیک کرنے کی اطلاع حکام کو ملی تو انہوں نے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ان پروازوں کی تلاشی لی جسے بعد میں کلیئر قرار دے دیاگیا۔



پروازوں میں ایف بی آئی کے اہلکار بھی سفر کر رہے تھے۔ تلاشی کے بعد پروازیں منزل کی جانب روانہ کردی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.