تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:18

اجمل قصاب نے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کردی

اے آر وائی - ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب نے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کر دی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق رحم کی اپیل ممبئی جیل کے جیلر کے ذریعے صدر پرناب مکھرجی کو بھجوائی گئی۔ ممبئی ہائی کورٹ کی دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لئے اجمل قصاب نے فروری دو ہزار بارہ کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھنےکاحکم دیا تھا۔



سن دو ہزار آٹھ میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.