19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:24
بھارت کا اگنی فورمیزائل کا تجربہ
اے آر وائی - بھارت نے اگنی فور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والا جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا اگنی فور میزائل چار ہزار کلومیٹرکے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
میزائل کو موبائل لانچر کے ذریعے اڑیسہ کی ٹیسٹنگ رینج سے فائر کیا گیا۔ بھارتی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل مقامی طور پر تیارکیا گیا ہے۔