تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:29

دنیا بھرمیں گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - دنیا بھرمیں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فلم کو غیر مہذب اورشرمناک قرار دیا۔



امریکا میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ لیبیا،مصر، تیونس، افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا مشرق وسطی کے ممالک اور یورپ ملکوں میں رہنے والے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف ملکوں میں ہزاروں مظاہرین امریکی سفارت خانوں کے باہر جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ گستاخانہ فلم کے خلاف نکلنے والی ریلیوں میں امریکی پرچم نظر آتش کئے گئے اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔



مصر نے فلم بنانے میں ملوث ملعون پادری ٹیر جونز سمیت دیگر آٹھ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔فلم کو ہٹائے نہ جانے کے باعث سعودی عرب، بھارت، بنگلہ دیش نے یو ٹیوب پر پابندی لگا دی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گستاخانہ فلم غیرمہذب اور شرمناک ہے اور اس کے خالق نے آزادئ اظہارِ رائے کا غلط استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.