21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:35
گستاخانہ فلم پر احتجاج : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ
اے آر وائی - گستاخانہ فلم کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کو روکنے کے لئے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگ توہین آمیز فلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد احتجاج روکنے کے لئے سری نگر سمیت مختلف شہروں میں کرفیو لگا دیا گیا۔ شہریوں نے کرفیو پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پرامن احتجاج کے ذریعے توہین آمیز کی فلم کی مذمت تھا۔ مقبوضہ وادی میں تمام کاروبار، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک غائب ہے۔