22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:40
لیبیا: میلیشیا کے خلاف کارروائی ،4 افراد ہلاک
اے آر وائی - لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجیوں اور مظاہرین کی جانب سے مسلح گروہوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیس ہزار افراد نے بن غازی شہر میں مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے مسلح گروپوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ معمر قذافی کے دور حکومت کے اختتام کے بعد ہونے والا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مسلح گروپوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔