23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:50
امریکی سینیٹ،پاکستان کیلئےسفیررچرڈاولسن کی منظوری
اے آر وائی - امریکی سینیٹ نے پاکستان کے لئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹ نے پاکستان کے لئے نئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن جبکہ عراق کے لئے رابرٹ اسٹیفن کے ناموں کی منظور دے دی ہے۔ دونوں سفارت کاروں کے نام صدر بارک اوباما نے دئے تھے جو امریکی سینٹ نے منظور کر لئے۔
رچرڈ اولسن متحدہ عرب امارات میں 2008 سے 2011 تک سفیر رہ چکے ہیں۔ اولسن مستعفیٰ کیمرون منٹر کی جگہ سفیر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔