24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:12
جنرل اسمبلی اجلاس،امریکہ کاایرانی حکام کو ویزا دینے سے انکار
اے آر وائی - امریکہ نے ایران کے دو وزراء سمیت بیس اعلی سرکاری حکام کو آئندہ ہفتے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
ایرانی صدر احمدی نژاد جنرل اسمبلی کے سڑسٹھ ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران ایرانی جوہری پروگرام کا دفاع کریں گے۔ آئندہ ہفتے ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سو سے زائد مالکوں کے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔