تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:51

نیپال: کوہ پیما ٹیم حادثہ کا شکار،9 کوہ پیما ہلاک

اے آر وائی - نیپال میں واقع دنیا کی آ ٹھویں اونچے پہاڑی سلسلے کی چوٹی کو سر کرنے کا عزم لئے نو غیر ملکی کوہ پیما جابحق ہو گئے۔ نیپال کے شمال مشرق میں واقع دنیا کی آ ٹھویں بلند ترین چوٹی پر غیر ملکی کو ہ پیما ؤں کا کیمپ برفانی تودا گرنے کے باعث حا دثے کا شکار ہو گیاجس میں نو کوہ پیما جاں بحق جبکہ چار اب تک لاپتہ ہیں۔



جرمنی سے تعلق رکھنے والا ایک کوہ پیما اور نیپالی گائیڈ کی لاشیں آ مد ہوگئی ہیں۔پانچ کوہ پیما وٴں کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کردیا گیاہے۔امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.