تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:44

اسرائیل کی دھمکیوں پرفکرمندنہیں،احمدی نژاد

اے آر وائی - ایرانی صدر احمد نژاد نے کہاکہ وہ اسرائیل کی ایران پر حملے کی دھمکیوں پر فکر مند نہیں ہیں، ہم اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں۔



اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نےایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، اس سے پہلے جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جوہری پروگرام کو تحفظ فراہم کر رہی ہےاور اقوام متحدہ کے چارٹر کےبرخلاف آذادی اظہار کا غلط استعمال کیاجارہا ہے، احتجاج کےباوجوداسلام مخالف ویڈیو پر ان کی خاموشی کا کیاجواز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.