تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:58

لاشوں کی بے حرمتی،امریکی فوجیوں کے کورٹ مارشل کا اعلان

اے آر وائی - پینٹاگون نے افغانستان میں طالبان کی لاشوں کی بے حر متی کر نے والے دو امریکی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرنے کا اعلان کیا ہے۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دوامریکی فوجیوں نے جولائی دو ہزار گیارہ میں افغانستان کے صوبے ہلمند میں تین طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں اور جرم ثابت ہونے پر دو فوجیوں کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے پر افغانستان میں شدید احتجاج ہوا تھا اور امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے معافی مانگی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.